Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ملک سے کہیں نہیں جاونگا، شہباز شریف

شائع 18 مئ 2020 07:13pm

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا ہے کہ وہ ملک میں پیدا ہوئے ہیں اور یہیں رہیں گے ،کہیں نہیں  جائیں گے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے آج نیوز کو خصوصی انٹرویو دیا ہے۔

 شہباز شریف کہتے ہیں کہ اداروں سے اچھے تعلقات رہے تو اس میں کیا بری بات ہے۔ اس ملک میں پیدا ہوا ہوں، یہیں رہوں گا کہیں نہیں  جاؤں گا۔

  کیا پنجاب میں ن لیگ ق لیگ کے ساتھ کوئی تبدیلی لاسکتی ہے، عاصمہ شیرازی کے سوال پر شہبازشریف نے کہا  سیاست میں ہر چیز ممکن ہے۔ نیب کی دھمکیاں اور مقدمات کوئی نئی بات نہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ  یہ کورونا سے لڑائی لڑیں اپوزیشن سے نہیں۔ پاکستان کے مسائل کا حل نئے اور شفاف الیکشن میں ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ   یہ کورونا سے لڑائی لڑیں اپوزیشن سے نہیں،  انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان کے مسائل کا حل نئے اور شفاف الیکشن میں ہے۔